امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران ماضی کے ایران سے یکسر مختلف ہے اور امریکا بھی اب وہ فاتح طاقت نہیں رہا بلکہ شکست خوردہ ملک بن چکا ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ دنیا بدل چکی ہے، موجودہ عالمی نظام کو پرانی تصاویر کے ذریعے ماضی کی طرف واپس نہیں لے جایا جا سکتا۔
محسن رضائی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں ان کا موازنہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ 1945ء کی یالٹا کانفرنس میں شریک اتحادی رہنماؤں سے کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments