شہر قائد میں کھڑی کار سے نوجوان کی لاش برآمد
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے تھانہ موچکو ایدھی قبرستان روڈ پر کھڑی کار سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق متوفی کے سر پر گولی آر پار ہونے کا زخم پایا گیا، متوفی کے ہاتھ میں پکڑا پستول بھی برآمد ہوا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی کی شناخت سعد قاضی سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، کرائم سین یونٹ اور سی سی سی ٹی وی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے، وقوعہ کی تمام تر زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد مزید پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments