پاکستان اور قطر کی ثالثی میں بات چیت تیز ہو گئی: اسماعیل بقائی

تہران: (دنیا نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں بات چیت تیز ہو گئی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ معاہدے کا انحصار امریکیوں کی سیاسی بصیرت پر منحصر ہے، ایران سفارت کاری اور فوجی تصادم دونوں کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے ایران کے حتمی معاہدے پر دو روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا، اسماعیل بقائی نے کہا کہ جب تک امریکا ہمارے سات نکات نہیں مانتا معاہدہ نہیں ہوگا، جائز مطالبات معقول انداز میں پہنچا دیئے، فیصلہ امریکا کو کرنا ہوگا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہر ممکن صورتحال کیلئے تیار رہنا ہوگا، تہران افزودہ یورینیم کسی دوسرے ملک منتقل کرنے پر رضامند نہیں ایران اپنے افزودہ یورینیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، ہمارا جوہری پروگرام ماضی میں بھی پُرامن تھا اور آج بھی پُرامن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...