مریم نواز کی پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نومنتخب چیئرمین شکیل مسعود، سینئر وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان، وائس چیئرمین سلمان اقبال، جنرل سیکرٹری میاں عامر، جوائنٹ سیکرٹری درید قریشی اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ امید ہے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران مثبت روایات کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...