آن لائن انویسٹمنٹ کے نام پر 2 ارب کا فراڈ، 18 ملزم ملوث ہونے کا انکشاف
راولپنڈی: (دنیا نیوز) نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے آن لائن انویسٹمنٹ کے نام پر بڑا سکینڈل پکڑ لیا، ملک بھر کے شہریوں کے ساتھ دو ارب روپے سے زائد کا فراڈ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
سائبر کرائم تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، ابتدائی تفتیش میں 18 ملزمان سکینڈل میں ملوث نکلے ہیں، سائبر کرائم ایجنسی نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ سکینڈل میں ملوث 18 ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرا دیے گئے ہیں۔
ملزمان نے سینکڑوں شہریوں کے ساتھ سرمایہ کاری کے نام پر بھاری مالیت کا فراڈ کیا، گرفتار ملزمان کے انکشافات پر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا فرانزک آڈٹ جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، یہ تفصیلات اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا محسن نے بتائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments