ساری زندگی کروز شپ پر گزارنے کا خواب دیکھنے والے 200 افراد کا انوکھا سفر ادھورا رہ گیا
فلوریڈا: (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی سیر کرتے ہوئے ساری زندگی کروز شپ پر گزارنے کا خواب دیکھنے والے 200 افراد کا انوکھا سفر ادھورا رہ گیا، ایران جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی سمندری زندگی کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی کمپنی کے کروز شپ پر 200 مسافر 2024ء میں بھاری رقوم ادا کرکے سوار ہوئے تھے، ان کا منصوبہ تھا کہ وہ اگلی ساری زندگی سمندر میں سفر کرتے ہوئے دنیا کے مختلف ممالک دیکھیں گے، تاہم اب کمپنی دیوالیہ ہوگئی ہے اور جہاز کمبوڈیا میں کھڑا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد جہاز کو چلانے کے اخراجات برداشت کرنا ممکن نہیں رہا، جس کے باعث مسافروں کا طویل المدتی سفری منصوبہ بری طرح متاثر ہوا۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی اب جہاز پر رہنے والے مسافروں کیلئے عارضی رہائش کے انتظامات کرنے کی کوشش کر رہی ہے، یوں دنیا گھومنے اور سمندر کو مستقل گھر بنانے کا خواب دیکھنے والے ان افراد کو فی الحال اپنے اگلے ٹھکانے کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments