میرپورخاص: شک کی بنیاد پر قتل ہونے والی فرزانہ مری کے قتل کا مقدمہ درج

میرپورخاص: (دنیا نیوز) شک کی بنیاد پر قتل ہونے والی فرزانہ مری کے قتل کا مقدمہ کھائی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں مقتولہ کے والد، شوہر اور بھائی سمیت 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں شوہر ثناء اللہ، والد بھورو خان اور بھائی حاجی خان کے نام شامل ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر باہمی مشاورت سے فرزانہ مری کو فائرنگ کرکے قتل کیا، مقتولہ کے والد اور شوہر نے اس کے بازو پکڑے جبکہ بھائی نے پستول سے گولی چلائی۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز تھانہ کھائی کی حدود میں پیش آیا تھا، ڈی آئی جی فیصل عبداللہ چاچڑ کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا، مقتولہ کی والدہ نے پریس کانفرنس کے دوران پولیس پر جانبداری کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

مقدمہ درج ہونے کے باوجود تاحال کوئی نامزد ملزم گرفتار نہیں ہوسکا، پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...