ایرانی تیل کی غیر قانونی ترسیل، امریکا نے چھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی تیل کی بحری راستوں سے غیر قانونی ترسیل میں ملوث بھارتی نیٹ ورک کی نشاندہی کرتے ہوئے چھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق بھارتی جوڑے نے جعلی کمپنیوں کے ذریعے متعدد ممالک کے بحری اداروں کی جعلی رجسٹریشن کا نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا۔

غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث جہازوں کو بین الاقوامی قوانین سے بچانے کے لیے جعلی پرچموں اور بحری سرٹیفکیٹس کا استعمال کیا گیا۔

امریکی محکمہ خزانہ نے سنئیل کمار شرما اور جسپریت پریتی شاہد کی ملکیت یا زیرِ اثر، براہِ راست یا بالواسطہ کام کرنے والی کم از کم چھ بھارتی کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

پابندیوں کے تحت نامزد افراد کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، جبکہ انہیں قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

امریکی دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول کے مطابق ایران اور روس کے ساتھ غیر قانونی تجارت کے الزام میں اب تک 175 سے زائد بھارتی اداروں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...