کوٹ ادو میں تونسہ بیراج پر 120 کنال پر محیط ڈولفن ریزورٹ کھول دیا گیا
کوٹ ادو: (دنیا نیوز) تونسہ بیراج کے مقام پر دریائے سندھ کے کنارے ٹی ڈی سی پی ڈولفن ریزورٹ کھول دیا گیا، جہاں سیاحوں کے لیے عالمی معیار کی رہائشی، تفریحی اور کھانے پینے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
120 کنال رقبے پر قائم ریزورٹ میں سیاح دریائے سندھ کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ نایاب نابینا انڈس ڈولفن کا نظارہ بھی کر سکیں گے۔
ریزورٹ میں دریائے سندھ کے دلکش مناظر دیکھنے کے لیے خصوصی ٹیرس بھی بنایا گیا ہے، جبکہ ماحول دوست منصوبے میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ جنگلی حیات کے تحفظ پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ڈولفن ریزورٹ کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 5, 2026
مریم نواز شریف نے کہا کہ صبح کی چائے پیتے ہوئے دریائے سندھ کی لہروں میں نایاب ڈولفن کا نظارہ ایک منفرد تجربہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شاندار پنجاب کے وژن کے تحت تونسہ بیراج پر قائم 120 کنال پر محیط ڈولفن ریزورٹ میں عالمی معیار کی مہمان نوازی اور تفریحی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ کے مطابق ریزورٹ کے ذریعے سیاحوں کو دریائے سندھ کے قدرتی ورثے کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا، جبکہ جدید سیاحتی سہولیات کے ساتھ جنگلی حیات کے تحفظ کو بھی یکجا کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی منفرد آبی حیات میں شامل نایاب انڈس ڈولفن کا نظارہ سیاحوں کے لیے خصوصی کشش کا باعث ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments