پشاور میں ورسک روڈ فلائی اوور پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ورسک روڈ فلائی اوور پر تعمیراتی کام تیز کر دیا گیا ہے اور مقررہ مدت میں منصوبے کی تکمیل کی تیاری کی جا رہی ہے۔

نئی صوبائی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کر لی ہے اور اسی سلسلے میں پشاور ورسک روڈ فلائی اوور پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔

خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا کے تحت صوبے میں نئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور ورسک روڈ فلائی اوور پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے تعمیراتی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پشاور ورسک روڈ فلائی اوور کی تکمیل سے شہریوں کو ٹریفک کے دباؤ سے نجات ملے گی اور آمدورفت میں آسانی ہوگی، گورنر راج کے بعد تعمیر و ترقی کے منصوبوں کی تکمیل سے خیبرپختونخوا ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، جسے عوام بھی بھرپور سراہ رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...