اسحاق ڈار کا پاکستان کی آبی سلامتی، قانونی، سفارتی اور تکنیکی امور کا جائزہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان کی آبی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں قومی آبی سلامتی کے قانونی، سفارتی اور تکنیکی پہلوؤں پر غور کیا گیا۔
.jpg)
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کے خودمختار حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قومی مفادات کے فروغ کے لیے وزارتوں کے درمیان قریبی رابطے کی ہدایت کی۔
.jpg)
اجلاس میں وفاقی وزرائے آبی وسائل اور اطلاعات و نشریات کے علاوہ متعلقہ وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments