وزیراعظم آزاد کشمیر کا راولاکوٹ میں امن و امان اور انتظامی امور کا جائزہ

راولاکوٹ: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سید افتخار گیلانی نے راولاکوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہیں پولیس لائنز میں امن و امان کی صورتحال اور انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے سی ایم ایچ راولاکوٹ کا بھی خصوصی دورہ کیا اور فسادی جتھوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے راولاکوٹ میں مختلف سیکیورٹی چیک پوسٹس کا معائنہ کیا اور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کرکے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر نے شہداء کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور ورثا میں امدادی چیک تقسیم کیے۔

وزیراعظم نے مختلف سماجی اور عوامی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں، جن میں راولاکوٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...