پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے لیے پانچ نام فائنل کر لیے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی کے لیے اپنے پانچ ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

پی پی ذرائع کے مطابق شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک، اعجاز جاکھرانی، ضمیر گھومرو اور شہادت اعوان کمیٹی میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے انتخابی اصلاحات کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی میں اپنے نمائندوں کے نام فائنل کر لیے ہیں، اعجاز جاکھرانی کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی قیادت کریں گے۔

دوسری جانب پارلیمانی کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے پانچ ارکان شامل ہوں گے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے نو اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا ایک رکن کمیٹی کا حصہ ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...