امریکا ایران اختلافات کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، قطر

تہران: (دنیا نیوز) تہران جانے والی قطری ثالثی ٹیم گزشتہ رات دوحہ واپس پہنچ گئی، امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق دونوں فریق ثالثی کے دوران پیش کی گئی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے اور خلیجی ممالک میں کشیدگی بڑھنے سے روکنے کے لیے دونوں فریقوں میں اتفاقِ رائے موجود ہے، جبکہ مذاکرات میں پیش رفت بھی ہوئی ہے۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا اور ایران دونوں ثالثی کے عمل کے لیے پُرعزم ہیں اور اس وقت پیش کی گئی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...