امریکی وسط مدتی انتخابات: ڈیموکریٹس کو کامیابی کیلئے 6 بڑی رکاوٹوں کا سامنا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ بڑی کامیابی کی راہ میں 6 اہم رکاوٹیں سامنے آگئی ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرتی ہوئی مقبولیت، مہنگائی اور ایران جنگ پر عوامی ناراضی کے باوجود ڈیموکریٹس کو ایوان نمائندگان میں مقابلے کیلئے محدود نشستوں، سینیٹ میں سخت انتخابی مقابلے اور نوجوان، سیاہ فام و ہسپانوی ووٹرز کی ممکنہ کم شرکت کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ ریپبلکنز کو انتخابی مہم کیلئے مالی وسائل میں نمایاں برتری حاصل ہے جبکہ ماضی میں انتخابی سرویز ریپبلکن ووٹرز کی حمایت کم ظاہر کرتے رہے ہیں۔

ریپبلکن امیدوار ڈیموکریٹس کو سوشلسٹ اور انتہا پسند قرار دے کر غیر جانبدار ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، ان عوامل کے باعث ڈیموکریٹس کانگریس میں نشستیں حاصل کرنے کے باوجود 2018ء جیسی بڑی انتخابی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہ سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...