عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
لندن: (ویب ڈیسک) ایران کے جزیرے قشم پر امریکی حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 48 سینٹ یعنی 0.5 فیصد اضافے کے بعد 105 ڈالرز 25 سینٹ فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 47 سینٹ یعنی 0.5 فیصد اضافے سے 96 ڈالرز 93 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی۔
اس سے قبل گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments