ایران نے افزودہ یورینیم کو بیرون ملک منتقل کرنے کا امکان مسترد کر دیا

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے افزودہ یورینیم کو بیرون ملک منتقل کرنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران اس اقدام پر کسی صورت رضامند نہیں ہوگا۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام ہمیشہ پُرامن رہا ہے اور آج بھی پُرامن ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی دھمکی کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ کسی ملک کو محض حملے کی دھمکیاں دینا بھی جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...