سعودی ولی عہد کا چینی صدر کو باہمی تعلقات مضبوط بنانے کا پیغام
بیجنگ: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے صدر شی جن پنگ کو پیغام بھیجا ہے، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات کی گئی ہے۔
سعودی قومی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العیبان نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کے دوران یہ پیغام پہنچایا، ملاقات میں وانگ یی نے کہا خلیجی خطہ ایک بار پھر جنگ اور امن کے درمیان ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق مذاکرات کے ذریعے کشیدگی اور دشمنی ختم کریں گے۔
انہوں نے علاقائی توانائی کی فراہمی اور بحری تجارتی راستوں کے تحفظ پر بھی زور دیا اور کہا کہ چین سعودی عرب کے ساتھ ملکر دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments