امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے سے ابھی بہت دور ہیں: اعلیٰ ایرانی عہدیدار

تہران: (دنیا نیوز) اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات کو قبول نہیں کرے گا، معاہدے سے ابھی بہت دور ہیں، ایران اور امریکا جنگ کے خاتمے کیلئے کسی معاہدے تک پہنچنے سے ابھی بہت دور ہیں۔

غیر ملکی خبرایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے اعلیٰ ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اگر امریکا آبنائے ہرمز کھلوانا چاہتا ہے تو اسے ایران کی شرائط پوری کرنا ہوں گی، جس کے بعد جوہری مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ثالث ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات کم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، تاہم ایران امریکی حملوں کی صورت میں خطے اور اس سے باہر بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران کا ردعمل خطے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ خطے سے باہر بھی اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...