گورنر راج کے بعد جنوبی وزیرستان میں صفائی مہم تیز، ٹی ایم اے وانا متحرک

وانا: (دنیا نیوز) گورنر راج کے بعد جنوبی وزیرستان میں عملی تبدیلی کا آغاز ہوگیا، جہاں وانا کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ٹی ایم اے نے صفائی مہم تیز کردی ہے۔

خیبرپختونخوا کے حکومتی ذرائع کے مطابق بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا کے تحت ڈپٹی کمشنر لوئر جنوبی وزیرستان کی خصوصی ہدایات پر ٹی ایم اے وانا متحرک ہے اور شہر کی گلیوں، بازاروں و مختلف مقامات سے کچرا اٹھانے کے ساتھ ساتھ مکمل صفائی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

انتظامیہ نے شہر کی خوبصورتی اور صفائی برقرار رکھنے کے لیے شہریوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے، خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت صوبے کی بہتری، تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے لیے پُرعزم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...