لاہور: بیوی پر تیزاب گردی کرنے والا سفاک شوہر بیٹی سمیت گرفتار

لاہور: (دنیا نیوز) کاہنہ پولیس نے بیوی پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر انصاف علی کو اس کی بیٹی سمیت گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان کو فیصل آباد سے حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان خاتون پر تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے تھے، واقعہ روہی نالہ کے قریب پیش آیا جہاں فیکٹری سے چھٹی کے بعد گھر جانے والی ماں اور بیٹے کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا گیا۔

تیزاب سے خاتون کی گردن، کمر اور دونوں ٹانگیں جبکہ بچے کا دایاں بازو متاثر ہوا، متاثرہ ماں اور بیٹے کا جنرل ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ نمبر 9358/26 درج کیا گیا ہے، گرفتار ملزم انصاف علی سے تفتیش جاری ہے جبکہ اس کی بیٹی بھی زیر حراست ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خواتین کے تحفظ سے متعلق ریڈ لائن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...