امریکی تاریخ میں پہلی بار تمام 50 ریاستوں میں انتخابی مبصرین تعینات

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ انصاف نے ملک بھر میں آزادانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کے لیے تمام 50 ریاستوں میں انتخابی مبصرین تعینات کر دیے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ انصاف کی جانب سے ایک ہزار انتخابی مبصرین اور نگران اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جو انتخابی قوانین پر عمل درآمد کی نگرانی کریں گے۔

محکمہ انصاف کے مطابق انتخابی عمل کی شفافیت یقینی بنانے اور ووٹنگ کے دوران قوانین کی پابندی کی نگرانی کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتخابی نگرانی کا دائرہ تمام 50 ریاستوں تک بڑھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2022 کے وسط مدتی انتخابات میں صرف 24 ریاستوں میں انتخابی مبصرین تعینات کیے گئے تھے، جبکہ رواں انتخابات میں تمام ریاستوں میں نگرانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...