وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، خیبر پختونخوا کی صورتحال پر غور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدرات خیبرپختونخوا کی صورت حال پر جائزہ اجلاس شروع ہوگیا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ عسکری حکام شریک ہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی اجلاس میں موجود ہیں، اجلاس میں خیبرپختونخوا کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو خیبرپختونخوا سے متعلق مختلف فیصلوں اور ان کے نتائج پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کا وفد آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا، وفد کی سربراہی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی اور خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال پر مشاورت ہوگی، آنے والے دنوں میں ممکنہ قانون سازی پر بھی بات چیت کی جائے گی، اس کے علاوہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل پر حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...