امریکی مڈٹرم الیکشن: مختلف ریاستوں میں پولنگ مرحلہ وار ختم ہوگی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے دوران مختلف ریاستوں میں پولنگ کا عمل مرحلہ وار مکمل ہوگا، پاکستانی وقت کے مطابق سب سے پہلے صبح 4 بجے انڈیانا اور کینٹکی میں پولنگ سٹیشنز بند ہوں گے۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے فلوریڈا، جارجیا، نیو ہیمپشائر، جنوبی کیرولائنا، ورمونٹ اور ورجینیا میں ووٹنگ کا وقت ختم ہوگا، جبکہ صبح ساڑھے 5 بجے شمالی کیرولائنا، اوہائیو اور ویسٹ ورجینیا میں پولنگ بند ہو جائے گی۔

اسی طرح صبح 6 بجے واشنگٹن ڈی سی، ساڑھے 6 بجے آرکنساس جبکہ صبح 7 بجے ایریزونا، کولوراڈو اور آئیووا میں پولنگ ختم ہوگی۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے آئیڈاہو، مونٹانا، نیواڈا، اوریگن اور یوٹاہ میں ووٹنگ کا وقت مکمل ہوگا، صبح 9 بجے کیلیفورنیا اور واشنگٹن میں پولنگ سٹیشنز بند ہوں گے، جبکہ ہوائی میں صبح 10 بجے ووٹنگ ختم ہوگی۔

امریکی ریاستوں میں سب سے آخر میں الاسکا کے پولنگ سٹیشنز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے بند ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...