ڈیموکریٹک امیدوار عبدل السید کا اکثریت ملنے پر امریکی صدر کے احتساب کا اعلان

مشی گن: (دنیا نیوز) ریاست مشی گن سے امریکی سینیٹ کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار عبدل السید نے کہا کہ سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں اکثریت ملی تو ٹرمپ کا احتساب کریں گے۔

ریاست مشی گن سے امریکی سینیٹ کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار عبدل السید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا احتساب اور جنگ کا خاتمہ ہماری ترجیح ہوگی۔

عبدال السید نے کہا کہ امریکی تاریخ کا پہلا مسلمان سینیٹر بننے کیلئے انتخاب نہیں لڑا رہا، میں مشی گن کا اگلا سینیٹر بننے کیلئے میدان میں اترا ہوں، انتخابی مہم کا مقصد عہدہ حاصل کرنا نہیں بلکہ مشی گن کی نمائندگی کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں اپنی پوزیشن کے حوالے سے پرامید ہوں، انتخابی مہم کامیابی کی ضمانت نہیں، حتمی فیصلہ ووٹرز کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...