ورلڈ کلچر فیسٹیول کے چھٹے روز کامیڈی ڈراما ’’انگلش اونلی‘‘ پیش

کراچی: (دنیا نیوز) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے تحت تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول 2026 کا سلسلہ جاری ہے، ثقافتی میلے کے چھٹے روز کامیڈی ڈراما پلے ’’انگلش اونلی‘‘ پیش کیا گیا۔

نامور مصنفہ شہناز ٹوسی کا تحریر کردہ ڈراما اواب فرحت کی ہدایات اور موافقت میں تیار کیا گیا، جس نے شائقین کی توجہ حاصل کی۔ تھیٹر کی ٹیگ لائن ’’Mind Your Language or Not‘‘ رکھی گئی۔

کامیڈی ڈراما شائقین کے لیے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں پیش کیا گیا۔ ڈرامے کی کہانی کراچی کی ایک انگلش کلاس کے گرد گھومتی ہے، جہاں چار طلبہ انگریزی سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پلے میں طنز و مزاح کے ذریعے زبان، ذاتی شناخت اور خوابوں کے حصول کی جدوجہد کو اجاگر کیا گیا۔

مزاحیہ اور برجستہ مکالموں نے حاضرین کو ہنسنے پر مجبور کر دیا جبکہ اردو اور انگریزی زبان کے منفرد امتزاج کو شائقین کی جانب سے بھرپور داد ملی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...