نیویارک کی ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی میں ووٹنگ مشینیں خراب، اڑھائی لاکھ بیلٹ سکین نہ ہو سکے

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی ریاست نیویارک کی ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی میں ووٹنگ مشینوں میں خرابی کے باعث اڑھائی لاکھ بیلٹ پیپرز سکین نہ ہوسکے، جس سے انتخابی عمل متاثر ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ووٹنگ مشینوں میں پروگرامنگ کی خرابی کے باعث کاؤنٹی کی 40 سے زائد میونسپلٹیز کے 332 پولنگ سٹیشن متاثر ہوئے۔

حکام نے ووٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مشینوں کی خرابی دور ہونے تک ہنگامی بیلٹ پیپرز کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

امریکی حکام کے مطابق ہنگامی بیلٹ پیپرز کی گنتی پولنگ ختم ہونے کے بعد رات 9 بجے کی جائے گی، بیلٹ پیپرز کی گنتی ہاتھ سے نہیں بلکہ مشینوں کے ذریعے سکین کر کے کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...