امریکی ریاست کولوراڈو میں سیلابی صورتحال، انتخابی سرگرمیاں متاثر

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈورانگو میں سیلابی صورتحال کے باعث انتخابی سرگرمیاں متاثر ہو گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے بعد دریائے انیماس میں پانی کی سطح بلند ہو گئی، خراب موسم کے باعث تین علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز تبدیل کر دیے گئے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اوکلاہوما، ٹیکساس اور آرکنساس میں شدید طوفانوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ مختلف ریاستوں میں بگولوں کے خطرے کے پیش نظر ٹورنیڈو واچ جاری کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...