انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے انسانی ترقی کا فرق بڑھنا نہیں چاہئے: چینی وزارت خارجہ

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ انسان کو ٹیکنالوجی کے تابع نہیں بنانا چاہئے اور نہ ہی ٹیکنالوجی کو انسانی ترقی کے فرق کو بڑھانے کی اجازت دینی چاہئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2026ء کے آغاز کے حوالے سے کہی۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کو انسانی صلاحیتوں کو بڑھانا، انسانی انتخاب کو وسعت دینا، انسانی اقدار کو اجاگر کرنا اور انسانی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو ٹیکنالوجی کے تابع نہیں بنانا چاہئے اور نہ ہی ٹیکنالوجی کو انسانی ترقی کے فرق کو بڑھانے کی اجازت دینی چاہئے، انہوں نے کہا کہ چین جدت کے لیے اپنے کھلے پن پر قائم رہے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور علم کےاشتراک کو فروغ دے گا اور ایک کھلے، جامع اور متحرک ڈیجیٹل اختراعی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...