بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہو گیا، تاہم کسی بھی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

ملاقات کا وقت ختم ہونے پر پی ٹی آئی رہنما ڈاہگل ناکے سے واپس روانہ ہو گئے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے نادیہ خٹک، اجمیری خان، رضوان مجید بٹ اور علی عبداللہ نیازی ڈاہگل ناکے پہنچے تھے۔

ملاقات کے لیے جاری فہرست میں شامل مبشر عباسی اڈیالہ جیل نہیں آئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...