ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی ذخائر بڑھ کر 26 ارب 86 کروڑ ڈالر ہو گئے۔

مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ذخائر بڑھ کر 21 ارب 56 کروڑ ڈالر ہو گئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 5 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...