جدید، مؤثر اور مالی طور پر مستحکم ریلوے نیٹ ورک انتہائی اہم ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کی بحالی اور تنظیمِ نو سے متعلق تجاویز کا جائزہ اجلاس ہوا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور مالی استحکام یقینی بنانے کا جائزہ لیا گیا، شرکاء نے تنظیمِ نو کے مختلف آپشنز پر غور کیا۔

اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، مقامی بینکوں سے فنانسنگ اور بین الاقوامی مالیاتی ذرائع سے وسائل حاصل کرنے کی تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جدید، مؤثر اور مالی طور پر مستحکم ریلوے نیٹ ورک قومی اقتصادی انضمام اور علاقائی روابط کے لیے انتہائی اہم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...