ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں میں 40 لاکھ کے انعامات تقسیم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں میں 40 لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، گولڈ میڈل جیتنے والے چاروں کھلاڑیوں نور زمان، محمد عاصم خان، ناصر اقبال اور اشعب عرفان کو 10،10لاکھ روپے دیے گئے۔

پاکستان نے فائنل میں کوریا کی ٹیم کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے کھلاڑیوں، کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایشین اسکواش کا ٹائٹل جیتنا پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور عزم سے پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر یہ اعزاز حاصل کیا، حکومت قومی ٹیلنٹ کی سرپرستی اور کھلاڑیوں کی پذیرائی جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...