حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کردی۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 335 روپے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 364 روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد 12 نومبر تک کے لیے ہو گا۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...