کراچی میں تیسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے تحت بین الاقوامی آرٹ نمائش کا افتتاح

کراچی: (دنیا نیوز) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے تحت تیسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں عالمی شہرت یافتہ بین الاقوامی آرٹ نمائش کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے صدر آرٹس کونسل آف پاکستان محمد احمد شاہ کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے نامور فنکاروں کے فن پارے پیش کیے گئے ہیں۔

مقامی فنکاروں میں عابد اسلم، رمشا ربانی، جاوید مغل، انعم اشرف، فضل الٰہی خان، عبدالملک چنا، نصیب خان، کاشف شہزاد، منظور علی سولنگی، یسریٰ شیخ، شرجیل بلوچ، امیمہ خان، زویا عباس، حسنین نوناری، انور کاشف، عاقب فیض، زلیخا، سمرا خان اور بھاونا کے فن پارے شامل ہیں۔

بین الاقوامی فنکاروں میں موزمبیق کے لوئس سانتوس، برازیل کی وکٹوریہ سانتوس، یونان کی صوفیہ زیناکیس اور اگلایا پیراکی، ایران کے سید رسول آقامیری اور رقیہ آناقیزی سمیت دیگر فنکاروں کے فن پارے نمائش کا حصہ ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ دیواری مصوروں میں کولمبیا کے جان رامیریز، امریکہ کے ایوریٹ باربی اور اٹلی کے ایڈورڈو ایٹورے کا کام بھی نمائش میں پیش کیا گیا ہے۔

نمائش میں 11 بین الاقوامی اور 19 پاکستانی مصوروں کے فن پارے شامل ہیں۔ آرٹ نمائش احمد پرویز آرٹ گیلری میں 12 سے 16 نومبر تک جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...