انڈونیشیا: بچوں نے خوفناک اژدھے کو سلائیڈ بنا لیا
جکارتہ: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں بچوں کی ایک دیوہیکل اژدھے سے کھیلنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی بچے ایک بہت بڑے سانپ کے جسم پر بیٹھ رہے ہیں، اس پر پھسل رہے ہیں اور اس کے اردگرد بے خوف ہو کر دوڑ رہے ہیں۔
ویڈیو کا ایک حیران کن پہلو یہ بھی ہے کہ موقع پر موجود بالغ افراد بچوں کو سانپ سے دور رکھنے کے بجائے موبائل فون سے اس منظر کی ویڈیو بناتے دکھائی دیتے ہیں۔
بظاہر سانپ ریٹیکیولیٹڈ پائتھن معلوم ہوتا ہے، جسے دنیا کے طویل ترین سانپوں میں شمار کیا جاتا ہے، یہ سانپ زہریلا نہیں ہوتا، تاہم اپنی غیر معمولی جسمانی طاقت اور مضبوط گرفت کے باعث شکار کو جکڑ کر ہلاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایسے بڑے سانپ کے قریب بچوں کا اس طرح کھیلنا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ سانپ کے اچانک ردعمل یا جسمانی گرفت کے نتیجے میں جان لیوا حادثہ پیش آنے کا خدشہ موجود رہتا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے اصل مقام، تاریخ اور اس میں موجود سانپ کی نوعیت کی تاحال آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments