پنجاب میں نیا سیاسی ارینجمنٹ کرنا ہے تو کر لیں ہم تیار ہیں: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں نیا سیاسی ارینجمنٹ کرنا ہے تو کر لیں ہم تیار ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ کاروباری شخصیات کی خواہش ہے کہ ان کے نام کے ساتھ وزیراعلیٰ لکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ہر ضلع میں عوامی استقبال دیکھ کر ہر بندہ تلملا رہا ہے، ہمارے مخالفین کو بہت پریشانی ہو رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ کچھ لوگ اس لئے باہر نکل رہے ہیں کہ انہیں پتہ چل چکا ہے کہ وزیراعلیٰ کی پرفارمنس کے بعد ان کی اگلے انتخابات میں کوئی جگہ نہ بن پائے۔

ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محمود قادر نیازی کو ایسی حکومت سے خود استعفے دے کر گھر چلا جانا چاہئے، جو ان کے ذاتی مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...