ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا، آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں: شرجیل میمن
کراچی: (دنیا نیوز) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی پریس کلب کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کیا، سندھ حکومت نے کبھی تنقید کا برا نہیں منایا، سندھ حکومت کو ہمیشہ نشانہ بنایا جاتا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ میر رضا کیس میں دو سیاسی جماعتوں نے سوشل میڈیا پر اینگلنگ کی، بغیر تصدیق کے الزامات لگانا صحافت نہیں، سچ کو سچ کہیں ساتھ دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے ووٹوں کے دروازے سے اقتدار میں آتی ہے، پیپلزپارٹی کے پاس اقتدار میں آنے کا اور کوئی دروازہ نہیں، ہم سب نے مل کر ملک کو آگے لیکر چلنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments