شہباز شریف کی کویتی ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم

انطالیہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی 31ویں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (COP31) کے موقع پر کویت کے وزیراعظم احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے دوطرفہ ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقیاتی تعاون اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال، خطے میں امن و سلامتی کے چیلنجز، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور پائیدار ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔

ملاقات میں پاکستان اور کویت کی جانب سے حال ہی میں دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ اس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

دونوں رہنماؤں نے تجارتی اور کاروباری روابط سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور مستحکم بنانے اور علاقائی استحکام و پائیدار ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...