موٹروے پولیس نے جلتی وین سے 11 بچوں سمیت تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا
لاہور: (دنیا نیوز) موٹروے پولیس ایم تھری نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جلتی ہوئی وین سے 11 بچوں سمیت تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔
لاہور سے ملتان جانے والی ہائی ایس وین میں موٹروے ایم تھری پر شرقپور کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، وین میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد مسافر سوار تھے، جن میں 11 بچے بھی شامل تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مسافروں اور بچوں کو جلتی ہوئی وین سے بحفاظت باہر نکال لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments