غیر قانونی گولڈ مائننگ کیخلاف کوہاٹ پولیس کا گرینڈ آپریشن، دہشتگردوں کا حملہ، 8 اہلکار زخمی

کوہاٹ: (دنیا نیوز) دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کا گٹھ جوڑ توڑنے کے مشن کے تحت غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف کوہاٹ پولیس نے گرینڈ آپریشن کیا، اس دوران تھانہ گمبٹ کی حدود میں دہشت گردوں نے پولیس نفری پر حملہ کر دیا۔

 

حملے میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ چند اہلکاروں کی شہادتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز نے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے متعدد خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔

ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق فتنہ الخوارج اور جرائم پیشہ افراد کے گٹھ جوڑ نے پولیس نفری پر چھپ کر حملہ کیا، فتنہ الخوارج کا تعاقب جاری ہے اور آخری خارجی کو جہنم واصل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...