ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔

ثانیہ مرزا اپنی قریبی دوست اور فلمساز فرح خان کے ہمراہ بالی ووڈ ادکارہ نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کی میزبانی میں پیش کئے جانے والے ٹاک شو میں شریک ہوئیں، گفتگو کے دوران جب ان کی نجی زندگی کے حوالے سے بات ہوئی تو میزبانوں نے ان سے پوچھا کہ کیا کسی نے انہیں کافی پر ملاقات کی پیشکش کی ہے؟

اس پر ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے مرد دوست اکثر انہیں اپنے ساتھ گھومنے پھرنے اور سفر پر لے جانے کی دعوت دیتے ہیں لیکن وہ انہیں بس اپنا دوست سمجھتی ہیں۔

اس موقع پر فرح خان نے بھی بتایا کہ ان کے بعض دوست اکثر انہیں فون کر کے پوچھتے ہیں کہ کیا ثانیہ واقعی سنگل ہیں اور ان کی زندگی میں کوئی شخص موجود نہیں؟ اس پر ثانیہ مرزا نے کہا کہ میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ مستقبل میں کوئی آئے گا یا نہیں۔

ثانیہ مرزا کے اس بیان کے بعد ان کی ذاتی زندگی ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، خصوصاً پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد سے ان کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کا شمار بھارت کی کامیاب ترین ٹینس کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، انہوں نے 2023 میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، انہوں نے خواتین کے ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں مجموعی طور پر6 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...