چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت کے ایچ 200 چپس خرید لئے
بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کی یونیورسٹی نے امریکی تجارتی پابندیوں کے باوجود اینویڈیا کے جدید ترین مصنوعی ذہانت کے جدید ایچ 200 چپس خرید لئے۔
نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی نے گزشتہ ماہ چپس ایک لاکھ 23 ہزار ڈالر میں خریدے، یہ خریداری مقامی ٹیکنالوجی کمپنی کے ذریعے کی گئی۔
رائٹرز کے مطابق چین کی متعدد جامعات اور تحقیقی ادارے مقامی کمپنیوں کے ذریعے امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے اینویڈیا چپس ناصرف خرید رہے ہیں بلکہ ایسے چپس سے لیس سرورز کی کمپیوٹنگ سہولیات بھی کرائے پر حاصل کر رہے ہیں۔
یہ انکشافات ظاہر کرتے ہیں کہ امریکی برآمدی پابندیوں کے باوجود چین میں مقامی سپلائرز کے ذریعے جدید امریکی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی تک رسائی کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments