نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی
ابوجا: (دنیا نیوز) نائیجیریا میں 13 ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کر دیا۔
قومی ٹیم نے افتتاحی میچ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے ایران کو 6 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دے دی۔
ورلڈ کپ کوالیفائرز ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ایران، بھارت اور میزبان نائیجیریا کی ٹیمیں شریک ہیں، پاکستانی پولو ٹیم ایونٹ کے اگلے مرحلے میں 13 نومبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف میدان میں اترے گی۔
نائیجیریا میں پولو ورلڈکپ کوالیفائرز کے مقابلے 9 نومبر کو شروع ہوئے، جو 16 نومبر تک جاری رہیں گے، پاکستانی پولو ٹیم کوالیفائرز جیت کر ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments