ایرانی وارننگ نظرانداز کرنے پر دو آئل ٹینکرز میں دھماکے اور آتشزدگی کا دعویٰ

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز میں دو سپر ٹینکرز میں دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی، دونوں جہازوں پر 40 لاکھ بیرل سے زائد تیل لدا ہوا تھا۔

ایرانی پاسداران کے مطابق دونوں آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز کے غیرمجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے اور متعدد بار دی گئی وارننگز کو نظرانداز کرچکے تھے۔

پاسداران کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز کا جنوبی راستہ غیرمحفوظ ہے، تاہم انہوں نے امریکی فوج کے تعاون پر بھروسا کرتے ہوئے اس راستے سے گزرنے کی کوشش کی۔

ایرانی پاسداران نے دھمکی دی ہے کہ امریکی تعاون سے آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دیگر جہازوں کا بھی یہی انجام ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...