میکسیکو نے تارکین وطن نہ روکے تو معاشی پابندیاں سخت کردیں گے، ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب بڑھنے والے تارکین وطن کے قافلوں کو فوری طور پر روکا جائے، بصورت دیگر میکسیکو پر عائد محصولات دوگنا کردیے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکا میں غیرقانونی تارکین وطن کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز کی شکست کے بعد تارکین وطن کے قافلے دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق تارکین وطن کے قافلوں کو روکنے کے لیے میکسیکو، ریاست ٹیکساس کے گورنر اور امریکی بارڈر پیٹرول کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...