یوکرین کے معاملے پر یورپ کو واضح اور متحدہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا: میکرون
پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر یورپ کو واضح اور متحدہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا، جبکہ یوکرین اور یورپ کے مستقبل کے لیے مشترکہ وژن اپنانا ضروری ہے۔
صدر میکرون کا کہنا تھا کہ یورپ کو روس کے ساتھ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنا چاہیے اور اس مقصد کے لیے یورپی ممالک کو خود پہل کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یورپ کو اپنے سکیورٹی اصول اور ڈھانچہ خود تشکیل دینا چاہیے، جبکہ یورپی سیاسی برادری میں سکیورٹی سے متعلق واضح اصول طے کرنا بھی ضروری ہے۔
دوسری جانب صدر میکرون نے یورپ میں بم دھماکوں کی دھمکیوں اور جعلی الرٹس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر دفاعی اور سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں بم دھماکوں کی دھمکیوں کے پیچھے بیرونی عناصر کے ملوث ہونے کا تاحال کوئی ثبوت نہیں ملا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments