پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 500 پوائنٹس اضافے سے بند
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام مثبت زون میں ہوا، 100 انڈیکس 500 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 77 ہزار 873 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 567 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 284 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 184 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے دوران 30 ارب روپے مالیت کے ایک ارب سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments