ریکوڈک کے قریب تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت

کراچی: (دنیا نیوز) ماری انرجیز لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈک منصوبے کے قریب تانبے اور سونے کی نئی دریافت کا اعلان کر دیا۔

کمپنی کی ذیلی ادارے ماری منرلز نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔

کمپنی کے خط کے مطابق چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی تلاش کے لیے 25 ہزار میٹر ڈرلنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ ایکسپلوریشن ڈرلنگ ایسٹ سیاہ ڈک کے مقام پر دو مراحل میں کی گئی۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ ڈرلنگ کے پہلے مرحلے کے نمونوں کی جانچ مکمل ہو چکی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے کے نمونوں کی جانچ جاری ہے۔ تانبے کی معدنیات تقریباً 1.4 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہیں۔

کمپنی کے مطابق دریافت کا مقام ریکوڈک منصوبے سے تقریباً 50 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ 500 میٹر کی گہرائی کے بعد بھی معدنیات ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ماری انرجیز نے بتایا ہے کہ آئندہ مرحلے میں 500 میٹر سے زیادہ گہرائی میں ایک ہزار میٹر تک ڈرلنگ کرنے کا ارادہ ہے۔

کمپنی کے مطابق اسے تانبے کے پورفیری ذخائر کی تلاش کا 40 سال سے زائد تجربہ حاصل ہے، جبکہ دریافت کے نتائج بین الاقوامی معیار کے طے کردہ اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کیے گئے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...