پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری
لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ کو پنجاب کا ماڈل بنا دیا ہے، پنجاب کا گورننس کا ماڈل دوسرے صوبے میں مثال بن چکا ہے، دو سال میں مریم نواز نے پنجاب میں وہ کام کر دیے جو ملکی تاریخ میں کوئی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ جعلی بیانیے بنانے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں، مردہ گھوڑے میں ہوا بھرنے کی اب کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، مریم نواز کو پنجاب کے لوگ کھلے دل سے تسلیم کر چکے ہیں، جادو ٹونے سے نہ حکومتیں چلتی ہیں اور نہ جھوٹ اور پروپیگنڈے سے حکومتیں گرتی ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ کچھ بیروزگار اور سیاسی یتیم نئے ٹھکانے تلاش کرنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں، پورے ملک میں سب سے بہترین وزیراعلیٰ مریم نواز ہیں، اس لیے مریم نواز کو ٹارگٹ کر کے غیر اہم لوگ اہم بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments